اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق حوزہ نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ اس سائٹ میں رکنیت حاصل کرنے کے علاوہ تصویریں، ویڈیو کلپس وغیرہ اپلوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ اس سائٹ کے مسئولین میں سے ایک حجۃالاسلام عرفان نقوی بھی ہیں جنہوں نے کہا کہ یہ ویب سائٹ مذہبی ویڈیوز ناظرین و صارفین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔ اور اس کا ایک مقصد یہ ہے کہ نوجوانوں کو مذہبی کلپس یوٹیوب جیسی پورٹلز سے حاصل کرنے کی ضرورت نہ ہو جہاں صارفین کو غلط افکار کی طرف دھکیل دیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صارفین اس ویب سائٹ پر مذہبی تصاویر اور ویڈیو کلپس اپلوڈ کرسکتے ہیں بشرطےکہ یہ تصاویر اور کلپس دین اسلام اور مذہب شیعہ کی تعلیمات کے منافی نہ ہوں اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور اختلاف کو ہوادینے کا باعث نہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ویب سائٹ مشہد مقدس میں مقیم پاکستانی اور ہندوستانی طلبہ کی تنظیم "ہیئت محبان الزہراء سلام اللہ علیہا" کے تعاون سے کام کررہی ہے اور قم مقدسہ نیز برطانیہ سے بھی طلبہ نے اس ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے اور ہیئت محبان الزہراء سلام اللہ علیہا ولایت ٹی وی چینل کے ساتھ بھی تعاون کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سائٹ میں قرآن، فقہ، مذہبی ڈاکومینٹریز، مجالس، تقاریر، شہادتوں کی مجالس اور ولادتوں اور اعیاد کی محافل فارسی، انگریزی، اردو، سندھی اور عربی میں پیش کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہ اس ویب سائٹ کی اپلوڈنگ کے لئے 99 افراد نے رکنیت حاصل کی ہے اور تھوڑے سے عرصے میں 1600 کلپس اور 169 تصویریں اپلوڈ ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہیئت محبان الزہراء (س) shia-kids.com و irfannaqvi.com نامی ویب سائٹس بھی چلا رہی ہے۔ کلپس اور تصویریں بھیجنے کے لئے شیعہ عالم ٹی وی کی طرف رجوع فرمائیں۔..........
/110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز